18 جولائی، 2007، 7:37 PM

منوچہرمتکی

ایران اور امریکہ کے دوسرے دور کے مذاکرات سفراء کی سطح پر ہونگے

ایران اور امریکہ کے دوسرے دور کے مذاکرات سفراء کی سطح پر ہونگے

ایران کے وزیر خارجہ منوچہرمتکی نے کہا ہے کہ عنقریب ایران اور امریکہ کے عراق پر دوسرے دور کے مذاکرات سفراء کی سطح پر منعقد ہونگے

مہرخبررساں ایجنسی کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر خارجہ منوچہرمتکی نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ عنقریب ایران اور امریکہ کے عراق پر دوسرے دور کے مذاکرات سفراء کی سطح پر منعقد ہونگےایران کے وزير خارجہ منوچہر متکی نے کہا کہ امریکہ نے عراق سے متعلق مذاکرات کے دوسرے دور کے لئے ایران سے باضابطہ درخواست کی ہے ۔منوچہر متکی نے نامہ نگاروں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کے ساتھ ایران کے دوسرے دورکےمذاکرات بھی پہلے دور کی طرح سفیروں کی سطح ہونگے اور یہ مذاکرات عنقریب عراق میں انجام پائیں گے ۔ایران کے وزير خارجہ نے عراق میں امریکہ کودر پیش سخت حالات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران کا ہمیشہ عراقی عوام اور حکومت کی مدد کرنا چاہتا ہے اور وہ اس سلسلے میں کسی بھی کوشش سے دریغ نہیں کرےگا ۔منوچہر متکی نے اس سوال کے جواب میں کہ کیا دوسرے دور کے مذاکرات میں عراقی شہر اربیل میں امریکی فوجیوں کے ہاتھوں اغواء کئے گئے پانچ ایرانی سفارتکاروں کا موضوع بھی زیر بحث آئے گا کہا کہ اسلامی جمہوریۂ ایران اپنے سفارتکاروں کی جلد از جلد رہائي کے لئے ہر موقع سے استفادہ کرے گا انھوں نے ایٹمی ایجنسی کے ساتھ ایران کے مذاکرات کو مثبت اور تعمیری قراردیا اور کہا کہ ایک مشخص اور نظم فریم ورک کے روشنی میں اس پر کام کیا جائے گا

 

News ID 520292

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha